QR CodeQR Code

امریکی این جی اوز کی بلتستان میں فنڈز کی فراہمی لمحہ فکریہ ہے، علام شیخ حسن جعفری

1 Oct 2012 16:25

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں امام جمعہ و جماعت اسکردو نے کہا ہے کہ یہ بات گردش کر رہی ہے کہ یو ایس ایڈ اخبارات کی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے خطیر رقم فراہم کررہا ہے اس سلسلے میں اخبار مالکان تردید کریں یا حکومت اس سلسلے میں چھان بین کرکے عوام تک حقائق پہنچائے۔۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ و جماعت اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو امریکہ گستاخ رسولؐ کو سزا دینے کے لیے تیار نہیں وہ ہمارے ساتھ کس طرح مخلص ہوکر یو ایس ایڈ کے ذریعے فنڈز فراہم کرتا ہے، اس میں ضرور کوئی بات پوشیدہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات گردش کر رہی ہے کہ یو ایس ایڈ اخبارات کی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے خطیر رقم فراہم کررہا ہے اس سلسلے میں اخبار مالکان تردید کریں یا حکومت اس سلسلے میں چھان بین کرکے عوام تک حقائق پہنچائے۔


خبر کا کوڈ: 199572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199572/امریکی-این-جی-اوز-کی-بلتستان-میں-فنڈز-فراہمی-لمحہ-فکریہ-ہے-علام-شیخ-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org