0
Sunday 30 Sep 2012 01:53

ملتان، گونگے، بہرے اور نابینا افراد کا گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، گونگے، بہرے اور نابینا افراد کا گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں جماعتہ الدعوۃ شعبہ ڈیف اینڈ ڈمب کے زیراہتمام گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے توہین آمیز امریکی فلم کیخلاف چوک نواں شہر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، منفرد نوعیت کے اس مظاہرہ میں ملتان کے تعلیمی اداروں کے طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے گونگے، بہرے اور نابینا افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے ملعون نکولا اور سام بسائل کی طرف سے بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا، اشاروں کی زبان میں پرجوش تقریریں اور گونگے بہرے افراد کا غم و غصہ دیکھ کر وہاں موجود عام افراد بھی انتہائی دلچسپی سے قریب آکر شرکاء کو دیکھتے اور ان کے جذبہ کو دیکھ کر داد تحسین دیتے نظر آئے، شہری اس منفرد مظاہرہ کو موبائلوں کے ذریعہ ویڈیو بنا کر کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 199587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش