0
Sunday 30 Sep 2012 13:22

جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، علامہ اقتدار نقوی

جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ 26 ستمبر کو پنجاب پولیس کی جانب سے زہر دے کر شہید کیے جانے والے 52 سالہ سید حسن رضا شمسی ولد سید نذر عباس شمسی کی رسم قل جامع مسجد دربار حضرت سخی سلطاب علی اکبر ملتان میں ادا کی گئی، قل خوانی سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا، قُل خوانی کے اختتام پر شہید کے بھانجے سید فضیلت عباس کی دستار بندی بھی کی گئی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہماری قوم کی بد نصیبی ہے کہ ہمارے لیڈر فوٹو سیشن کے لیے بڑی خوشی سے آتے ہیں لیکن عملی صورت میں میدان سے غائب ہو جاتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ آج شہید حسن رضا شمسی کی قل خوانی میں ملتان کے بڑے بڑے لیڈر کہاں ہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ سورج میانی علماء سے بھرا پڑا ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ آج ہمیں ایک بھی عالم دین نظر نہیں آرہا، آخر کیا وجہ ہے ہمارے رہنماء شہید کی شہادت پر تعزیت کی بجائے سیاست کرتے نظر آتے ہیں؟ 

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے لیڈر صرف جنازے پڑھانے تک محدود ہو چکے ہیں، میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ اس شہید کے لواحقین سے کتنے علماء اور لیڈر تعزیت کرنے آئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ قابل افسوس ہے کہ دو دن پہلے جب ہم شہید کے لاشے کو ایک ریلی کی شکل میں لا رہے تھے اُس وقت لوگ خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کے ہر شہید کے ساتھ ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین والے کہاں ہیں، میں کہتا ہوں جب اس شہید کے لاشے کو ہسپتال لایا گیا تو سب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اسپتال پہنچے اور الحمد اللہ آخر تک شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک منظم سازش کے تحت تشیع کا قتل عام جاری ہے۔ جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 199607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش