QR CodeQR Code

مولانا تقی شیرازی کی مولانا صادق تقوی سے ملاقات، بھائی کی شہادت پر اظہار تعزیت

30 Sep 2012 10:32

اسلام ٹائمز: مولانا تقی شیرازی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ یہ افتخار ملتِ تشیع کے پاس ہے کہ جب بھی اسلام پر کڑا وقت آیا ہے تو اس قوم نے اپنے جوانوں کو آگے پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے مسؤل مولانا تقی شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا صادق تقوی سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور شہید ناموس رسالت ﷺ رضا تقوی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر محمود بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مولانا تقی شیرازی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ یہ افتخار ملتِ تشیع کے پاس ہے کہ جب بھی اسلام پر کڑا وقت آیا ہے تو اس قوم نے اپنے جوانوں کو آگے پیش کیا ہے۔ ناموس رسالت پر شہید رضا تقوی کی شجاعت لائق تحسین ہے اور اس نے ملت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے اس حساس موقع پر امریکی سفارتخانوں کا رخ کرکے پوری پاکستانی قوم کی رہنمائی کی اور دشمن کو بتلا دیا کہ پاکستان کے غیرت مند عوام اپنے حقیقی دشمن کی ناصرف پہنچان رکھتے ہیں بلکہ اس کا گھیراؤ کرنا بھی جانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 199647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199647/مولانا-تقی-شیرازی-کی-صادق-تقوی-سے-ملاقات-بھائی-شہادت-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org