QR CodeQR Code

ایم کے او کی ماضی، حال اور مستقبل کی تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار امریکہ ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

30 Sep 2012 12:43

اسلام ٹائمز: ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اگرچہ یہ دہشتگرد گروہ اس سے پہلے بھی امریکہ میں بلا روک ٹوک سرگرمیاں انجام دیتا رہا ہے، لیکن امریکی حکومت نے اپنے اس اقدام سے یہ ثابت کر دیا کہ اس ملک کا رویہ کسی بھی منطق پر پورا نہيں اترتا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایم کے او دہشتگردگروہ کو دہشتگردی کی لسٹ سے نکالنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو اس گروہ کی تمام موجودہ، گذشتہ اور آئندہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کاذمہ دارقرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو امریکہ کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، عالمی قوانین اور معاہدوں کے منافی اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے اس گروہ کی ماضی، حال اور مستقبل کی تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار ہوگا اور اسے اس کا جواب دینا ہوگا۔ اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اگرچہ یہ دہشتگرد گروہ اس سے پہلے بھی امریکہ میں بلا روک ٹوک سرگرمیاں انجام دیتا رہا ہے، لیکن امریکی حکومت نے اپنے اس اقدام سے یہ ثابت کر دیا کہ اس ملک کا رویہ کسی بھی منطق پر پورا نہيں اترتا۔


خبر کا کوڈ: 199697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199697/ایم-کے-او-کی-ماضی-حال-اور-مستقبل-تمام-دہشتگردانہ-کارروائیوں-کا-ذمہ-دار-امریکہ-ہوگا-ایرانی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org