0
Monday 1 Oct 2012 15:26

سندھ میں پولیس کا نیا انتظامی ڈھانچہ، کراچی میں 20 ڈویژن بنا دیئے گئے

سندھ میں پولیس کا نیا انتظامی ڈھانچہ، کراچی میں 20 ڈویژن بنا دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کردی ہے۔ جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں پولیس کا نظام پولیس آرڈر 2002ء سے ہم آہنگ کردیا گیا ہے جبکہ اندرون سندھ پولیس افسران 1859 کے ایکٹ کے تحت فرائض انجام دیں گے، نوٹیفکیشن کے بعد کراچی کے پانچ اضلاع اب صرف ریونیو امور انجام دیں گے، کراچی میں نئے پولیس نظام کے تحت اب 20 ڈویژن ہوں گے، کراچی میں 3 ڈی آئی جیز، 5 ایس ایس پیز اور 15 ایس پیز کو تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس میں نئی اسامی پیدا کرنے کے باعث بجٹ میں منظور شدہ اسامیوں کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، سانگھڑ اور ٹھٹھہ کی اسامیوں سے کراچی میں تعینات کیے جانے والے افسران تنخواہیں حاصل کریں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ میں کنٹریکٹ پر تعینات ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کراچی پولیس کو 20 ڈویژن میں تقسیم کردیا گیا ہے، اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ایک صوبے یا شہر میں ایک آئی جی تعینات کرے یا ایک سے زائد آئی جی تعینات کردیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی ازسر نو تشکیل کے لیے آرڈیننس یا قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے، وزیراعلی کی منظوری کے بعد صوبائی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت کراچی میں تین ڈی آئی جیز ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ تعینات کیے گئے ہیں ایس ایس پی کلفٹن کی حدود میں 7 تھانے کلفٹن، بوٹ بیسن، درخشاں، گذری، ڈیفنس، محمود آباد، بلوچ کالونی، ایس پی صدر ڈویژن کی حدود میں 6 تھانے آرٹلری میدان، سول لائنز، فریئر، صدر، پریڈی، آرام باغ، ایس پی سٹی کی حدود میں 8 تھانے، کھارادر، میٹھادر، گارڈن، نبی بخش، عیدگاہ، نیپئر، سٹی کورٹ، رسالا، ایس پی لیاری کی حدود میں 4 تھانے بغدادی، کلری، چاکیواڑہ، کلاکوٹ، ایس پی کیماڑی کی حدود میں 5 تھانے کے پی ٹی، جیکسن، ڈاکس، شیر شاہ، سائٹ، ماڑی پور، ایس پی سائٹ کی حدود میں 3 تھانے سائٹ اے، سائٹ بی، پاک کالونی، ایس پی بلدیہ کی حدود میں 3 تھانے بلدیہ، سعید آباد، موچکو، ایس ایس پی اورنگی ٹان کی حدود میں 7 تھانے اورنگی، پیر آباد، پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ، مومن آباد، سرجانی، ایس پی لیاقت آباد کی حدود میں 6 تھانے لیاقت آباد، سپر مارکیٹ، شریف آباد، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، ایس ایس پی گلبرگ کی حدود میں 7 تھانے گلبرگ، سمن آباد، عزیز آباد، جوہر آباد، یوسف پلازا، ایف بی انڈس ایریا، گبول ٹاون، ایس پی نارتھ ناظم آباد کی حدود میں 5 تھانے نارتھ ناظم آباد، حیدری، پاپوش نگر، شاہراہ نور جہان، تیموریہ، ایس پی نیو کراچی کی حدود میں 5 تھانے نیو کراچی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، بلال کالونی، خواجہ اجمیر نگری، سر سید، ایس ایس پی گلشن اقبال کی حدود میں 8 تھانے گلشن اقبال، عزیز بھٹی، پی آئی بی کالونی، نیو ٹاون، بہادر آباد، ٹیپو سلطان، گلستان جوہر، مبینہ ٹاون، ایس پی جمشید ٹاون کی حدود میں 4 تھانے جمشید کوارٹر، سولجر بازار، فیروز آباد، بریگیڈ، ایس پی شاہ فیصل کی حدود میں 4 تھانے شاہ فیصل کالونی، شاہراہ فیصل، الفلاح، ماڈل کالونی، ایس پی لانڈھی کی حدود میں 4 تھانے لانڈھی، عوامی کالونی، سعود آباد، کھوکھراپار، ایس پی کورنگی کی حدود میں 3 تھانے کورنگی، کورنگی انڈسٹریل ایریا، زمان ٹاون، ایس پی ملیر کی حدود میں 6 تھانے ملیر سٹی، شاہ لطیف، ایئرپورٹ، ملیر کینٹ، قائد آباد، شرافی گوٹھ، ایس پی بن قاسم کی حدود میں 4 تھانے بن قاسم، اسٹیل ٹاون ، سکھن، ابراہیم حیدری، ایس پی گڈاپ کی حدود میں 5 تھانے گڈاپ سٹی، میمن گوٹھ، سچل، سہراب گوٹھ اور گلشن معمار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 199767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش