QR CodeQR Code

28 ہزار سے زائد بھارتی مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے

30 Sep 2012 20:36

اسلام ٹائمز: سعودی عرب میں متعین ہندوستانی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ہندوستانی عازمین حج کی دیکھ بھال کیلئے 500 سے زائد عملہ تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہندو ستان سے 28 ہزار سے زائد مسلمان حج ادا کرنے کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں، جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے کے مطابق ہندوستان میں حج مشن 17 ستمبر سے شروع ہوگیا تھا اور اب تک 28 ہزار سے زائد ہندوستانی مسلمان ادائیگی حج کیلئے جدہ پہنچ چکے ہیں اور اب بھی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری رہے، ہندوستانی قونصل جنرل فیض احمد قدوائی نے کہا ہے کہ ہندوستانی عازمین حج کی دیکھ بھال کیلئے 500 سے زائد عملہ تعینات کیا گیا ہے جس میں 117 ڈاکٹرز اور دیگر لوگ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 199830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199830/28-ہزار-سے-زائد-بھارتی-مسلمان-فریضہ-حج-کی-ادائیگی-کیلئے-حجاز-مقدس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org