0
Monday 1 Oct 2012 15:25

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کریگی، سراج الحق

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کریگی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ اور اتحادی اپنے تمام تر جدید اسلحے اور افرادی قوت کے باوجود افغانستان میں شکست سے دوچار ہیں، وہ وہاں سے بھاگنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں، اور اپنی شکست کو پاکستان کے سرتھوپنا چاہتے ہیں، ہمارے بزدل حکمران ملکی مفاد کا تحفظ کرنے کی بجائے امریکی مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے سرگرم ہیں، اپوزیشن بھی اس میں برابر کی شریک ہے،اور وہ اپنی باری کے انتظار میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام دو روزہ ضلعی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدارتی خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انتخابات میں دیانتدار، باصلاحیت اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی قیادت کو کامیاب کرانے کی ضرورت ہے، ورنہ حالات جوں کے توں رہیں گے بلکہ مزید خراب ہوجائیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی ماڈل ریاست بنائے گی اور ملک میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کرے گی، جس میں محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کا صدر، وزیراعظم، گورنر خود امامت کرائیں گے، انھوں نے کہا کہ امریکی ایجنٹ پیپلزپارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم ایک ہوسکتے ہیں تو عاشقانِ مصطفےٰ اور محب وطن بھی ایک ہوجائیں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی آسکے۔
خبر کا کوڈ : 199932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش