0
Monday 1 Oct 2012 11:01

لبریشن فرنٹ (حقیقی) نے 27 اکتوبر کو چکوٹھی، سری نگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

لبریشن فرنٹ (حقیقی) نے 27 اکتوبر کو چکوٹھی، سری نگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (حقیقی) نے شہید وقار کاشر کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں فرنٹ کے سینئر وائس چئیرمین ڈاکٹر عرفان اشرف، تنویر صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم شہید وقار کاشر اور دیگر شہداء کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج جب ہر طرف مایوسی کی کیفیت ہے ایسے حالات میں شہید وقار کاشر کی قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قوموں کی آزادی کے لیے طویل مدتی پالیسی اور دانشمندانہ قیادت کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ موجودہ وقت میں قوم کو تذبذب کا شکار دیکھ کر لبریشن فرنٹ نے ایک بار پھر قربانیوں کی داستان رقم کرنے اور نعرہ آزادی کو بلند کرنے کے لیے 27 اکتوبر کو چکوٹھی سے سری نگر تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ 

ڈاکٹر عرفان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد جموں کشمیر کی آزادی کی صدا کو عالمی ایوانوں تک پہنچانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم انسانیت دوست ممالک کے سربراہان، نمائیندگان سے بھی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مارچ میں شرکت کر کے کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کریں۔
خبر کا کوڈ : 199969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش