0
Monday 1 Oct 2012 12:22

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے حیدر خیل میں آج صبح سوا چھ بجے کے قریب جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ طیاروں نے گاڑی پر چار میزائل فائر کئے، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مکمل طور پر جل جانے کے باعث لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حملے کے بعد بھی کچھ دیر تک علاقے پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر چار میزائل فائر کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چوبیس ستمبر کو میر علی کے علاقے آسوخیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر اور گاڑی پر میزائل فائر کئے تھے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ادھر میر علی کے نواحی علاقہ حیدر خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے دو موٹر سائیکل سواروں پر چار میزائل داغے، جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق غیر ملکی جنگجو تنظیم سے ہے۔ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں 5 جاسوس طیارے نچلی پروازیں کرتے رہے، جس میں لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 199986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش