QR CodeQR Code

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، بھارت

1 Oct 2012 23:27

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بھارت اور چین جنگ کی 50ویں برسی کے موقع پر اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی دشمن کو پیر رکھنے نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، بھارت اور چین جنگ کی 50ویں برسی کے موقع پر اے کے انٹونی نے اخباری نمائندوں کیساتھ نئی دہلی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک جانتا ہے کہ بھارت اور چین کا سرحدی تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں، لیکن اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ بات چیت آخری مرحلے میں ہے، بھارت کے وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندوں نے اب تک نئی دہلی اور بیجنگ میں مذاکرات کے 15 دور کئے ہیں، اے کے انٹونی نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی تنازعہ کا حل تلاش کرنے میں تمام دعویداروں کو شامل کرنا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی دشمن کو پیر رکھنے نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 200103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200103/چین-کے-ساتھ-سرحدی-تنازعہ-پر-مذاکرات-آخری-مرحلے-میں-ہیں-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org