QR CodeQR Code

مغرب مسلمانوں کو راہ مستقیم سے نہیں ہٹا سکتا، سید منور حسن

1 Oct 2012 22:53

اسلام ٹائمز: پشاور میں ہونے والے حرمت رسول (ص) مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ نبی اکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری مسلم امہ متحد و بیدار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ مغرب مسلمانوں کو راہ مستقیم سے نہیں ہٹا سکتا، نبی اکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری مسلم امہ متحد و بیدار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام پشاور میں ہونے والے حرمت رسول (ص) مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، سید منور حسن کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل عظیم جدوجہد کر رہی ہے، مغرب سمجھتا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کے ذریعے مسلمانوں کو راہ مستقیم سے ہٹایا جا سکتا ہے مگر عوامی جدوجہد سے مغرب کو پیغام پہنچ رہا ہے کہ جو قوتیں افغانستان میں نہ ٹھہر سکیں وہ ہمارے ایمان و جہاد کے جذبوں کو ماند نہیں کر سکتیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہی ہماری زندگی کا مشن ہے کہ گستاخوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ حکمران نبی اکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے عملی کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند کی جائے، ڈرون حملوں میں نہتے مسلمانوں کی شہادتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری مسلم امہ متحد و بیدار ہے۔


خبر کا کوڈ: 200115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200115/مغرب-مسلمانوں-کو-راہ-مستقیم-سے-نہیں-ہٹا-سکتا-سید-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org