QR CodeQR Code

ایران کے جوابی حملے سے دشمن سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے گا، جنرل مسعود جزائری

1 Oct 2012 21:19

اسلام ٹائمز: صیہونی حکومت کی طرف سے ایران کیخلاف حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کی ہرزہ سرائی فقط نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تازہ ترین جائزہ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ، ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مشترکہ کمان کے اعلٰی عھدیدار جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کے خلاف فوجی اقدام کرنے کی ہمت نہيں رکھتی۔ صیہونی حکومت کی طرف سے ایران کیخلاف حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے جنرل سید مسعود جزائری کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کی ہرزہ سرائی فقط نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تازہ ترین جائزہ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ، ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
 
جنرل جزائری نے کہا کہ سارا مقبوضہ فلسطین اور خطے میں موجود تمام امریکی اڈے ایرانی حملوں کی زد میں ہیں اور ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے حملے کا نہایت ہی شدید جواب دیا جائے گا۔ جنرل جزائری نے عالمی برادری اور اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کو اطمینان دلایا کہ دشمن کے مقابلے میں ایسی ٹکنیکس استعمال کی جائيں گی کہ حملہ آور دشمن سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے گا، اس لئے اسلام کی کامیابی میں کسی طرح کا شک نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 200123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200123/ایران-کے-جوابی-حملے-سے-دشمن-سوچنے-سمجھنے-کی-صلاحیت-کھو-بیٹھے-گا-جنرل-مسعود-جزائری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org