QR CodeQR Code

کراچی میں 25 ایکٹیو شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ

1 Oct 2012 21:25

اسلام ٹائمز: انتہائی باوثوق اور باخبر ذرائع معلوم ہوا ہوا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کے انچارچ حماد صدیقی اور عرفان خان کو وہ لسٹ پہنچا دی گئی ہے، جس میں ان تمام پچیس افراد کے نام، ایڈریسز اور دیگر ضروری معلومات درج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی شیعہ بیداری اور ہوشیاری سے خوفزدہ ہو کر کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت نے اپنے (کے ٹی سی) ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے پچیس سے زائد نمایاں شیعہ شخصیات اور علمائے کرام کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتہائی باوثوق اور باخبر ذرائع معلوم ہوا ہوا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کے انچارچ حماد صدیقی اور عرفان خان کو وہ لسٹ پہنچا دی گئی ہے، جس میں ان تمام پچیس افراد کے نام، ایڈریسز اور دیگر ضروری معلومات درج ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی اچانک کراچی میں دو دن کے اندر دس کے قریب شیعہ افراد کو شہید کر دیا گیا تھا، جو کہ اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ کراچی کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھنے والی یہ جماعت ایک طرف اپنے آپ کو نجات دہندہ سمجھتی ہے تو دوسری جانب ہر وہ شخص یا جماعت جو کراچی میں کسی بھی حوالے سے ایکٹیو ہو، اسے برداشت نہیں کر سکتی۔

یہاں تک کہ ان صحافیوں کو بھی یہ برداشت نہیں کرسکتے جو ان کے خلاف کچھ لکھیں یا ان پر تنقید کریں، جس کی ایک بڑی واضح مثال ایک معروف نجی چینل کے رپورٹر ولی خان بابر کا قتل ہے۔ اس جماعت کی عدم برداشت کا یہ عالم ہے کہ ان کے خلاف ایک بیان کراچی میں دسیوں بے گناہوں کی لاشیں گرا دیتا ہے، درجنوں بسیں جلائی جاتی ہیں اور کراچی ہفتہ بھر کے لئے مفلوج ہو جاتا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیعہ ہمدردانہ بیانات اور مسلسل شیعہ حمایتی ٹی وی شو کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ ایک طرف تو یہ جماعت اہل تشیع کے قتل عام میں ہمدردی دکھا رہی ہے تو دوسری جانب اہل تشیع کو منظم نہیں دیکھ سکتی اور اسی ہمدردی کی آڑ میں اپنے ڈیتھ اسکواڈ کو ایسے تمام افراد کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیتی ہے، جو ان کی مرضی کے مطابق عمل نہ کریں، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایسے حالات میں شیعہ رہنماء کیا اقدامات کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 200124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200124/کراچی-میں-25-ایکٹیو-شیعہ-افراد-کی-ٹارگٹ-کلنگ-کا-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org