QR CodeQR Code

ن لیگ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مابین قومی اسمبلی کی 12 نشستوں پر انتخابی اتحاد

2 Oct 2012 13:37

اسلام ٹائمز: باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے مابین آئندہ انتخابات کیلئے 12 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، اور قومی اسمبلی کی 12 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، جس کے تحت (ن) لیگ کو این اے 89، این اے 184، این اے 187، این اے 186، این اے 188، این اے 177 اور این اے 156 پر کالعدم سپاہ صحابہ کی سپورٹ حاصل ہوگی جبکہ اس کے بدلے میں 5 نشستوں پر (ن) لیگ کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدواروں کو سپورٹ کریگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مابین انتخابی معاملات پر مذاکرات ہوتے رہے ہیں، جس میں وزیر قانون پنجاب کا کردار اہم رہا، جس کے نتیجے میں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کا بھکر سے پنجاب اسبملی کی نشست پر بلامقابلہ کامیاب ہونا بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 200129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200129/ن-لیگ-اور-کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-مابین-قومی-اسمبلی-کی-12-نشستوں-پر-انتخابی-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org