QR CodeQR Code

بنگلہ دیش میں اسلام کے خلاف توہین آمیز تصویر جاری کرنے شدید ردعمل، پانچ بدھ مندر نذرآتش

2 Oct 2012 01:21

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق ان فسادات کے دوران پانچ بدھ مندروں سمیت سو سے زائد مکانات کو آگ لگا دی گئی جبکہ بعض عینی شاہدین نے کہا ہے کہ انہوں نے لکڑی کے 11 جلے ہوئے مندر دیکھے ہیں جن میں بعض دو تین سو سال پرانے ہیں، مقامی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش میں بدھ مت کے ایک پیروکار شخص کی جانب سے اسلام کے بارے میں فیس بک پر توہین آمیز تصویر جاری کرنے کیخلاف مشتعل مظاہرین نے پانچ بدھ مندروں اور درجنوں مکانات کو آگ لگا دی۔ ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے قصبے رامو ٹاؤن میں قرآن پاک کے بارے میں فیس بک پر توہین آمیز تصویر جاری کرنے کیخلاف ہزاروں مشتعل مسلمانوں نے بدھ مندروں اور ان کے مکانوں پر حملہ کیا جبکہ فسادات چٹاگانگ کے مضافاتی علاقے تک بھی پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان فسادات کے دوران پانچ بدھ مندروں اور سو سے زائد مکانات کو آگ لگا دی گئی۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ انہوں نے لکڑی کے 11 جلے ہوئے مندر دیکھے ہیں جن میں بعض دو تین سو سال پرانے ہیں۔ فسادات کے بعد صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج اور نیم فوجی دستے طلب کرلئے گئے، اس موقع پر مقامی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کی ہلاکتوں کے بعد سے بنگلہ دیش میں بھی بدھوؤں اور مسلمانوں کے درمیان شدید کشیدگی چلی آرہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 200176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200176/بنگلہ-دیش-میں-اسلام-کے-خلاف-توہین-آمیز-تصویر-جاری-کرنے-شدید-ردعمل-پانچ-بدھ-مندر-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org