0
Tuesday 2 Oct 2012 18:56

عافیہ کی رہائی کے لئے بین الاقوامی جنگ مخالف کمیٹی کا وفد کل اسلام آباد پہنچے گا

عافیہ کی رہائی کے لئے بین الاقوامی جنگ مخالف کمیٹی کا وفد کل اسلام آباد پہنچے گا
اسلام ٹائمز۔ عافیہ موومنٹ پاکستان، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں بین الاقوامی جنگ مخالف کمیٹی UNAC کے وفد کا عافیہ رہائی کے سلسلے میں دورہ پاکستان کا خیر مقدم جبکہ یو این اے سی کے سربراہ یوان ریڈلے کو پاکستان کا ویزہ نہ ملنے کی مذمت کرتی ہے۔ عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی جنگ مخالف کمیٹی UNAC کا وفد ایک ہفتے کے دورے پر 3 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ وفد میں UNAC کے کو آرڈینیٹر جولمبر آرڈو اور جو ڈی بیلو شامل ہیں۔ وفد اپنے دورہ کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے پاکستان میں موجودہ انسانی حقوق کی تنظیموں، حکومتی اہلکاروں سمیت ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور دیگر سیمینار میں شرکت کریگا۔

واضح رہے کہ جولمبر آرڈو اور جوڈی بیلو نے ڈاکٹر عافیہ کے اغواء اور بلاجواز گرفتاری سے پہلے ڈرون حملے پر احتجاج کیا تھا۔ مذکورہ افراد نے امریکی عدالتی نظام کے عافیہ سے متعلق غیر انسانی فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے کی مثال سابقہ ہٹلر دور میں بھی نہیں ملتی ہے۔ ترجمان کے مطابق وفد اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کریگا۔
خبر کا کوڈ : 200237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش