0
Tuesday 2 Oct 2012 19:11

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت برہم

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت برہم
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پاکستان کا اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھایا جانا مناسب نہیں۔ ایس ایم کرشنا نے اپنے خطاب میں پاکستانی صدر کا نام لیے بغیر ان کے خطاب میں کشمیر کا حوالہ دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے  اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر کے حوالے سے گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر ہمارا ایک ہی موقف رہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ 

بھارتی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ بات چیت کا عمل ایک بار پھر شروع کر چکا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے قدم بڑھا رہا ہے۔  جبکہ دوسری طرف افغانستان کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، افغانستان کو ایک پرامن، مستحکم ملک بنانے کے لیے افغان حکومت اور لوگوں کی مدد کر رہا ہے لیکن شدت پسندوں کو سرحد پار پاکستان سے مدد مل رہی ہے جو کہ افغانستان کے امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یار رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنا مستقبل طے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ نکالا جانا اقوام متحدہ کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 200293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش