0
Tuesday 2 Oct 2012 19:31

لادین حکمرانوں کی جانب سے یوم عشق رسول (ص) منانا ڈرامہ تھا، عطاء المومن

لادین حکمرانوں کی جانب سے یوم عشق رسول (ص) منانا ڈرامہ تھا، عطاء المومن
اسلام ٹائمز۔ گستاخ رسول (ص) کی سزاء صرف موت ہے، جن لوگوں کو ملک بدر ہونا چاہیے تھا آج وہ ملک پر قابض ہیں، آج پھر پاکستان میں اندرونی طور پر انتشار پیدا کیا جا رہا، ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید عطاء المومن شاہ بخاری نے جامعہ سراج العلوم کبیروالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سانحہ مشرقی پاکستان سے بھی بھیانک صورتحال بن سکتی ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرنے سے بلوچستان خطرات سے نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتہائی بد نصیبی کے دور سے گذر رہا ہے، وفاقی حکومت کے اتحادی نابینا عناصر ہیں، جو دین سے وابستگی کا اظہار اسلام اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لادین حکمرانوں کی جانب سے یوم عشق رسول (ص) منانا ڈرامہ تھا، پُرتشدد واقعات کے ذمہ دار حکمران ہیں، یہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے دین سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش