QR CodeQR Code

وزیرستان امن مارچ سے امریکی و یورپی عوام کو قبائلیوں پر ہونیوالے مظالم سے آگاہی ملے گی، جاوید ہاشمی

2 Oct 2012 19:36

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آئی مبصرین کی بڑی تعداد پہلی بار براہ راست امریکی سفاکیوں کا مشاہدہ کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یورپ بالخصوص امریکی عوام افغانستان سمیت فاٹا اور وزیرستان کے مظلوم اور نہتے شہریوں پر ہونے والے مظالم اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کر رہے ہیں، اور پوری دنیا میں امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے انسانی خون سے کھیلی جانیوالی ہولی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ہونے والے وزیرستان امن مارچ میں بڑی تعداد ان مبصرین کی ہوگی جوکہ پہلی بار براہ راست امریکی سفاکیوں کا مشاہدہ کریں گے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستانی حکومت کی رضا مندی سے ہو رہے ہیں، امن مارچ میں وہ لوگ شامل ہوں گے کہ جن کے رشتہ دار ڈرون حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت بیرون ممالک سے آنیوالے مبصرین اور رہنمائوں کو پاکستان میں آنے سے روکنے کے لیےحکومت منفی پروپیگنڈے کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 200323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200323/وزیرستان-امن-مارچ-سے-امریکی-یورپی-عوام-کو-قبائلیوں-پر-ہونیوالے-مظالم-آگاہی-ملے-گی-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org