QR CodeQR Code

بھارت، مہاتما گاندھی کو 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج تحسین

2 Oct 2012 22:29

اسلام ٹائمز: اس سلسلے میں نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کی قیادت بھارت کے صدر پرنب مکھرجی نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ مہاتما گاندھی کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کی قیادت بھارت کے صدر پرنب مکھرجی نے کی، راج گھاٹ نئی دہلی میں گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں پرنب مکھرجی، بھارتی نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم من موہن سنگھ، بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے ایڈوانی، بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے، وزیر دفاع اے کے انٹونی اور دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت شامل تھیں، اس موقع پر تمام مذاہب کا ایک دعائیہ جلسہ بھی منعقد ہوا، تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کا پسندیدہ نغمہ بھی بجایا گیا، اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 200343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200343/بھارت-مہاتما-گاندھی-کو-143ویں-یوم-پیدائش-کے-موقع-پر-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org