QR CodeQR Code

میرے خلاف ایجنسیوں اور مختلف عقائد کے لوگوں نے سازش کی، حامد سعید کاظمی

2 Oct 2012 22:52

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا رائو شکیل سے کوئی تعلق نہیں ہے، عہدے کی خاطر کوئی شخص بھی عزت کو دائو پر نہیں لگاتا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور اور حج اسکینڈل کے مرکزی ملزم حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیاست اور عہدے کی خاطر کوئی بھی اپنی عزت کو دائو پر نہیں لگاتا،لہ میرے خلاف ایجنسیوں اور مختلف عقائد کے لوگوں نے سازش کی اور میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان میں اللہ اور رسول کریم (ص) کے صدقے میں سرخرو ہوا ہوں اور آج ہزاروں مریدین میرے ساتھ ہیں۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی میرے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا، رائو شکیل کو میں نے نہیں بلکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوکری پر رکھا تھا، میں اس کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہوں، عدالت میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ میرا کوئی قصور نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 200369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200369/میرے-خلاف-ایجنسیوں-اور-مختلف-عقائد-کے-لوگوں-نے-سازش-کی-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org