0
Tuesday 2 Oct 2012 23:17

پشاور، دہشتگردوں کا تھانہ چمکنی پر حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور ہلاک

پشاور، دہشتگردوں کا تھانہ چمکنی پر حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں نے تھانہ چمکنی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے، ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی میں واقع تھانہ پر رات کے وقت دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، اس دوران موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے، جبکہ 4 مارے گئے، تاہم اس دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ تھانہ چمکنی پشاور شہر سے باہر واقع ہے اور اس سے قبل بھی دہشتگرد کئی مرتبہ اس تھانہ کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش