0
Wednesday 3 Oct 2012 16:54

پی پی پی مجوزہ بلدیاتی نظام پر پہلے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو مطمئن کرے، اے این پی

پی پی پی مجوزہ بلدیاتی نظام پر پہلے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو مطمئن کرے، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا بل پاس کرکے سندھ کے امن و امان کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی مخالفت سندھ دھرتی کے سپوتوں کی دل کی آواز بن چکی ہے، اقتدار حوس میں حکمران گونگے اور بہرے ہوچکے ہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوری اقدار کو پامال کیا جو کہ اپنے اہم اتحادیوں کو کھونے کا سبب بھی بنا، پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اگر اتنا ہی اچھا تھا تو اسے اپنے اتحادیوں سے بھی کیوں چھپایا گیا، آخر ان کی ایسی کیا مجبوریاں تھی کہ انہوں نے کسی کو اعتماد میں لینے سے گریز کیا کیا۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ جان بوجھ کر ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں جس کا انجام صرف اور صرف پچھتاوا ہے، ناعاقبت اندیش نوشتہ دیوار جتنی جلدی پڑھ لیں اتنا بہتر ہے، مجوزہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے راہ عامہ کو ہموار کرنے اور دیگر سیاسی قوتوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرنے والے پہلے اپنے پارلیمنٹیرینز کو مطمئن کریں، اقتدار کی طوالت کے لیے سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکھنے کے عمل کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہرے رویے اور دہرا نظام ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 200466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش