0
Wednesday 3 Oct 2012 16:35

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آج ( بروز بدھ) کراچی آمد متوقع ہے

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آج ( بروز بدھ) کراچی آمد متوقع ہے
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ میں توہین رسالت پر مبنی فلم کے اجراء کے خلاف بھرپور موقف اور برطانیہ کے دورے کے بعد آج (بدھ) واپسی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کراچی پہنچیں گے اور صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاﺅس میں پارٹی کے مختلف عہدےداروں کے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ اس موقع پر سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ صدر تقریباً ایک ہفتے تک غیر ملکی دورے پر رہے۔ اس دوران انہوں نے اقوام متحدہ میں توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس فلم اور اس جیسے اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ بعد ازاں صدر نے لندن کا دورہ بھی کیا جہاں پر ان سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملاقات کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں اس ملاقات کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر صدر زرداری کا یہ دورہ انتہائی اہم رہا۔

دوسری جانب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی آج (بدھ) شام کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاﺅس میں ملاقات کریں گے، ذرائع نے مزید بتایا کہ وہ کراچی میں قیام کے دوران امن و امان اور صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 200473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش