QR CodeQR Code

راولاکوٹ تبلیغی اجتماع آج شروع ہو رہا ہے، انتظامات مکمل

3 Oct 2012 09:54

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث اجتماع گرائونڈ کی بجائے مرکزی مسجد میں ہو رہا ہے۔ پورے آزاد کشمیر میں آٹھ اجتماع ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی مشکلات کے باعث یہ اجتماع اس بار ہر ضلع میں 24 گھنٹے کے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تبلیغی اجتماع راولاکوٹ مرکزی مسجد میں آج سے شروع ہو رہا ہے۔ موسم کی تبدیلی کے باعث یہ اجتماع گرائونڈ کی بجائے مرکزی مسجد میں ہو رہا ہے۔ مولانا طیب سے حاصل تفصیلات کے مطابق عالمی اجتماع آج نماز ظہر سے شروع ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اجتماع سے مولانا مفتی امام جمیل، مولانا اعجاز، عبدالعزیز، نعیم شاہ، بابر جاوید اور دیگر بزرگان دین خطاب کریں گے۔ جماعتوں کے جوڑ مکمل ہو چکے ہیں۔ 3 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک یہ اجتماع جاری رہے گا اور ظہر کے بعد دعا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں آٹھ اجتماع ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی مشکلات کے باعث یہ اجتماع اس بار ہر ضلع میں 24 گھنٹے کے ہوں گے۔ اس اجتماع میں شرکت کے لیے لوگ رات سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 200496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200496/راولاکوٹ-تبلیغی-اجتماع-آج-شروع-ہو-رہا-ہے-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org