0
Wednesday 3 Oct 2012 12:48

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ
 اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس سے خطاب کے موقع پر بڑی تعداد میں کمشیریوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے مظاہرے کی قیادت کی جس کا اہتمام کشمیری امریکن کونسل نے کیا تھا۔ مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا سخت نوٹس لے۔ انھوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے پر بھی زور دیا۔ 

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے خاص طور پر کشمیری امریکن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی کی کشمیر کاز کیلئے خدمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر دو الگ الگ قراد دادوں میں امریکی صدر بارک اوبامہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کیلئے خصوصی نمائندے مقرر کریں۔
خبر کا کوڈ : 200529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش