0
Wednesday 3 Oct 2012 20:54

تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) امریکہ اور صیہونیت کیخلاف جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) امریکہ اور صیہونیت کیخلاف جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کا اجتماع اُمت مصطفٰی (ص) کا اجتماع ہے، اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے لوگ جوق در جوق شریک ہوں گے اور یہ تحریک وطن عزیز میں امریکہ اور صہونیت کے خلاف نقطہ آغاز ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان دن رات ایک کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اور امت میں وحدت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ امت میں بیداری کے یہ ثمرات شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی کے خون کی تاثیر ہیں۔ جنہوں نے آقائے دو جہاں (ص) کے نام پر اپنی جان قربان کرکے بتا دیا کہ اس راہ میں موت کو ہم حیات جاودانی سمجھتے ہیں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں کامیاب پرامن مظاہروں کی طرح یہ اجتماع بھی مثالی اور عظیم الشان ہو گا۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ باہم متحد ہو کر استعماری سازشوں کا مقابلہ کریں اور عالم کفر کو یہ پیغام دیں کہ ہم اپنے مقدسات کے خلاف کوئی بھی بے حرمتی برادشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 200622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش