0
Wednesday 3 Oct 2012 22:59

گستاخانہ فلم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر

گستاخانہ فلم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے، جس میں توہین رسالت (ص) کو عالمی سطح پر قابل سزاء جرم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ پشاور میں وکلاء عماد انجم درانی، ہاشم خان اور عالم زیب خان کی طرف سے دائر کی گئی رٹ میں وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، اراکین پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں، اقوام متحدہ کے نمائندے اور قومی اخبارات کے ایڈیٹروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گستاخانہ فلم کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ پاکستان میں پرتشدد مظاہروں میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ رٹ میں پارلیمنٹ سے قرارداد پاس کرانے اور عالمی سطح پر توہین رسالت (ص) کو قابل سزاء جرم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 200639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش