QR CodeQR Code

نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں بم دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا

3 Oct 2012 23:17

اسلام ٹائمز: پولیس نے پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 10 کلو گرام وزنی بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں بم دھماکے ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں آدم زئی بوائز ہائی اسکول میں دھماکا ہوا، جس کے باعث 2 کمروں اور ایک دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل میں مکان کی دیوار کیساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے عمارت کو جزوی نقصان ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں پولیس نے پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 10 کلو گرام وزنی بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 200642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200642/نوشہرہ-اور-خیبر-ایجنسی-میں-بم-دھماکے-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org