QR CodeQR Code

افغانستان میں دہشتگردی اور کرپشن کو فروغ دینے کا ذمہ دار امریکہ ہے، حامد کرزئی

3 Oct 2012 23:11

اسلام ٹائمز: ایک انٹرویو کے دوران افغان صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو کی طرف سے افغانستان میں مداخلت دہشتگردی کی وجہ بنی۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں کرپشن اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا، حامد کرزئی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے افغان تاجروں کو بڑے بڑے ٹھیکے دینے اور اس کے انتظامات کرنے کے اقدام سے ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی و نیٹو فورسز اس صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔
 
امریکہ اور نیٹو کی طرف سے افغانستان میں مداخلت دہشتگردی کی وجہ بنی۔ انہوں نے کئی غیر ملکی گروپوں کا نام لیا جو ان کے ملک میں دہشتگردوں کو بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں القاعدہ، ازبکستان اسلامک تحریک، حقانی نیٹ ورک یا طالبان جو بھی نام دیا جائے، یہ گروپ اب بھی یہاں موجود ہیں اور ہمیں نقصان پہنچانے اور ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کس طرح سے وہ واپس آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 200643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200643/افغانستان-میں-دہشتگردی-اور-کرپشن-کو-فروغ-دینے-کا-ذمہ-دار-امریکہ-ہے-حامد-کرزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org