QR CodeQR Code

شہید علی ناصر صفوی کی والدہ گرامی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج گیارہ بجے ادا کی جائیگی

4 Oct 2012 01:27

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی عہدیدار ناصر عباس شیراری کا اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محسن ملت علی ناصر صفوی کی والدہ ایسی ماں تھیں جنہوں نے ناصر صفوی جیسے غیور اور شجاع انسان اس ملت کو دئیے۔


اسلام ٹائمز۔ محسن ملت شہید علی ناصر صفوی کی والدہ گرامی بدھ کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے تحصیل بھوانہ میں ادا کی جائیگی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائیگا۔ نمازہ جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری پڑھائیں گے۔ شہید کی والدہ کے انتقال پر علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم پنجاب اور دیگر صوبوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے عہدیدار ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ محسن ملت علی ناصر صفوی کی والدہ ایسی ماں تھیں جنہوں نے ناصر صفوی جیسے غیور اور شجاع انسان اس قوم کو دئیے، جنہوں نے ملت کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دی۔


خبر کا کوڈ: 200676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200676/شہید-علی-ناصر-صفوی-کی-والدہ-گرامی-انتقال-کر-گئیں-نماز-جنازہ-آج-گیارہ-بجے-ادا-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org