0
Thursday 4 Oct 2012 13:16

جامعہ کراچی، 27 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 23 طلبہ کو ایم فل کی ڈگری تفویض کردی گئی

جامعہ کراچی، 27 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 23 طلبہ کو ایم فل کی ڈگری تفویض کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی، تدریسی و تحقیقی معیار میں جامعہ کراچی کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ دنیا میں اعلیٰ منصب پر کام کر رہے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری ہولڈرز اس قوم کا سرمایہ ہیں اور یہ سرمایہ قوم ہی کے کام آنا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی و تحقیقی تقاضوں کو بطریق احسن ادا کرسکیں۔ مسجل جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جامعہ کراچی کی جانب سے 27 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 23 طلبہ کو ایم فل اور ایک طالب علم کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کردی گئی۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں ریاض الدین (ایگریکلچر)، عسگری غوث (بائیو کیمسٹری)، منصور احمد خان (بائیو ٹیکنالوجی، KIBGE)، حیبت علی (باٹنی، ISHU )، صائمہ شیر بہادر (کیمسٹری)، ایم سعد ندیم، وقاص جمیل، سید طارق معین، صائمہ مہر، حمیرا صدیق (کیمسٹری ایچ ای جے)، تسنیم سلطانہ (یورپین اسٹڈیز)، شہزاد احمد، راشدہ پروین (اسلامک لرننگ)، سہیل احمد (ماس کمیونیکیشن)، آفروز ایمن (مائیکرو بائیولوجی)، نادیہ نعیم، کنول حنیف (مالیکیولر میڈیسن)، ارفا کامل (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، محمد ریاض (فارماکوگنوسی)، محمد ندیم اشرف، اسلم خان (فارماکولوجی)، فراز احمد واجدی (پبلک ایڈمنسٹریشن)، حافظہ مریم مدنی، ایم اسرائیل خان، محمد اسحاق (قرآن و سنہ)، عبدالعزیز خان (اردو)، اخلاق احمد (زولوجی) شامل ہیں۔
 
ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں قراة العین بنت ایچ مظفر علی (اپلائیڈ اکنامکس)، ایم اورنگزیب (بائیو ٹیکنالوجی) عاصمہ (کیمسٹری)، قراة العین بنت عثمان شیخ، محمد سلمان قریشی، قراة العین بنت ایم ادریس، صائمہ سنبل، عفت عظیم (کیمسٹری ایچ ای جے)، لبنا غزل (جغرافیہ، جی آئی ایس)، محمد نوید شیخ (میرین بائیولوجی)، محمد طلحہ عثمانی، سکینہ فاطمہ (فارماسیوٹیکس)، حنا شریف، شادمان عندلیب (فارماکوگنوسی)، ڈاکٹر طاہرہ اسد شیخ ایم بی بی ایس، ڈاکٹر محمد علی ایم بی بی ایس (فارماکولوجی)، عرفان محمد (فلاسفی)، ڈاکٹر ثروت فاطمی ایم بی بی ایس (اناٹومی، بی ایم ایس آئی)، ڈاکٹر رعنا محمود ایم بی بی ایس (فارماکولوجی، بی ایم ایس آئی)، ڈاکٹر احسان اشفاق ایم بی بی ایس، ڈاکٹر سلوا نہال ایم بی بی ایس، ڈاکٹر عمران محبوب ایم بی بی ایس، ڈاکٹر سیدہ سعدیہ فاطمہ ایم بی بی ایس (فزیالوجی، بی ایم ایس آئی) اور ایک طالب علم ڈاکٹر الطاف حسین ایم بی بی ایس (جنرل سرجری) کو ایم ایس کی ڈگری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 200733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش