QR CodeQR Code

ترکی کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، حملے میں بارڈر ایریا میں سرگرم مسلح دہشتگرد ملوث ہیں، عمران الزعبی

4 Oct 2012 13:25

اسلام ٹائمز: ترک فوج نے کہا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین سے ترکی کے ایک رہائشی علاقے پر گولہ باری کے بعد شام کے کچھ علاقوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ترکی کے آکچاقلعہ شہر پر داغے گئے راکٹ اور مارٹر گولوں کی زد میں آکر 5 شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات ونشریات عمران الزعبی کا شامی ٹیلی ویژن کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ شام اور ترکی کے بارڈر پر شام کی طرف سے ہونے والے ماٹر گولوں کے حملے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر ایریا میں موجود مسلح دہشتگرد گروہ اپنے مخصوص اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے اس طرح کی کارروائی کرکے سوء استفادہ کر سکتے ہیں۔ شامی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملکی ترکی  علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے اس سنگین گولہ باری کے نتیجے میں ترکی کے پانچ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ترکی کے عوام سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ترکی کی دوست عوام کو تہہ دل سے اس افسوسناک واقعہ پر دلی تعزیت پش کرتا ہوں۔ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اس گھناونے حملے کے پیچھے شام اور ترکی کے بارڈر ایریا میں سرگرم دہشتگردوں کا ہاتھ ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق شام نے اپنی سرزمین سے ترکی پر ہونیوالی مشکوک گولہ باری اور مارٹر گولے فائر کرنے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ ترکی کے اقتدار اعلٰی کے حق کا احترام کرتی ہے، کہا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین سے ترکی کے ایک رہائشی علاقے پر گولہ باری کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شام کی حکومت نے اس واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ عقل و منطق کے مطابق عمل کرے۔ رپورٹ کے مطابق شام سے ترکی کے سرحدی علاقے پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین سے ترکی کے ایک رہائشی علاقے پر گولہ باری کے بعد شام کے کچھ علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
 
ادھر شام کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کے باوجود کہ وہ ترکی کی سرزمین پر ہونیوالے راکٹ حملوں کی تحقیقات کرے گا، ترکی کی فوج نے ایک بار پھر شام کے کئی علاقوں پر گولہ باری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی فوج نے اپنے ملک کے ایک شہری علاقے کو راکٹ اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کے بعد شام کے کئی علاقوں پر گولہ باری کی۔
شام نے اس بات کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہ وہ ترکی کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے، اعلان کیا کہ وہ ترکی کی سرزمین پر ہونیوالے راکٹ حملوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ شام کی سرزمین سے ترکی کے آکچاقلعہ شہر پر داغے گئے راکٹ اور مارٹر گولوں کی زد میں آکر 5 شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 200805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200805/ترکی-کی-علاقائی-سالمیت-کا-احترام-کرتے-ہیں-حملے-میں-بارڈر-ایریا-سرگرم-مسلح-دہشتگرد-ملوث-عمران-الزعبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org