0
Thursday 4 Oct 2012 23:12

روس نے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کردی

روس نے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ اسلام آباد میں روس اور پاکستان کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات میں دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی کیلئے تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ روس پاکستان میں اسٹیل مل کی توسیع، ریلوے کی بحالی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں تین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز بریفنگ میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا تعین سفارتی سطح پر طے کیا جا رہا ہے۔ علاقائی سلامتی، استحکام اور افغانستان میں قیام امن کیلئے حل اسی علاقے میں موجود ہے۔

دونوں ممالک نے پارلیمانی وفود کے تبادلے اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا ہے۔ روس اسٹیل مل کی توسیع کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ دونوں ممالک نے افغانستان میں قیام امن کا حل خطے میں ہی تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 200924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش