QR CodeQR Code

پشاور، توڑ پھوڑ اور گھیرائو جلائو میں ملوث افراد کی تصاویر آویزاں

4 Oct 2012 23:35

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شرپسندوں میں بعض افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بھی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر پشاور میں توڑ پھوڑ اور گھیرائو جلائو میں ملوث افراد کی تصاویر مختلف تھانوں میں آویزاں کردی گئی ہیں، جبکہ عوام سے ان شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے مدد دینے کی اپیل کی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں میں بعض افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بھی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، واضح رہے کہ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر توہین آمیز امریکی فلم کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملک کے مختلف شہروں کی طرح پشاور میں بھی شدید توڑ پھوڑ اور گھیرائو جلائو کیا گیا تھا، اس دوران شرپسندوں نے 2 سینما گھروں کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 200929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200929/پشاور-توڑ-پھوڑ-اور-گھیرائو-جلائو-میں-ملوث-افراد-کی-تصاویر-ا-ویزاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org