0
Friday 5 Oct 2012 14:14

کیانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر غور

کیانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور روس کی عسکری قیادت نے ماسکو میں ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق کیانی نے روس کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور روسی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولائی میکروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی افواج کے ڈپٹی چیف کرنل جنرل پوستنیکوف اور کمانڈر کرنل جنرل چرکن بھی موجود تھے۔ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تفصیلی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میکروف نے پاکستانی افواج کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 201079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش