QR CodeQR Code

کیانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر غور

5 Oct 2012 14:14

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق ماسکو میں پاکستانی آرمی چیف نے روس کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور روسی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولائی میکروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی افواج کے ڈپٹی چیف کرنل جنرل پوستنیکوف اور کمانڈر کرنل جنرل چرکن بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور روس کی عسکری قیادت نے ماسکو میں ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق کیانی نے روس کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور روسی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولائی میکروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی افواج کے ڈپٹی چیف کرنل جنرل پوستنیکوف اور کمانڈر کرنل جنرل چرکن بھی موجود تھے۔ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تفصیلی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میکروف نے پاکستانی افواج کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 201079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/201079/کیانی-کی-روسی-ہم-منصب-سے-ملاقات-دفاعی-تعاون-بڑھانے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org