0
Friday 5 Oct 2012 18:37

سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کراچی کا امیر محمود بابر ساتھیوں سمیت گرفتار

سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کراچی کا امیر محمود بابر ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے 125 کلو دھماکہ خیز مواد، سات خودکش جیکٹ، راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی ڈی کامران افضل نے بتایا کہ ملزمان کراچی سینٹرل جیل اور ایک شعیہ اسکول بس پر بم دھماکے کا منصوبہ بنارہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کراچی میں ہونیوالی حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ کالعدم تنظیم کراچی کا امیر محمود عرف بابر دوڑکی وزیرستان سے تربیت حاصل کرکے آیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے جن میں ایک راکٹ لانچر، چھہ گولے، دو کلاشنکوف، چار ٹی ٹی پستول، تین نائن ایم ایم، تین ڈیٹونیٹر اور پانچ سو گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان سی آئی ڈی اہلکاروں، ڈاکٹرز اور وکیل کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش