0
Friday 5 Oct 2012 22:26

گھوڑوں پر سوار 6 چینی فوجی لداخ میں داخل ہوگئے

گھوڑوں پر سوار 6 چینی فوجی لداخ میں داخل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ گھوڑوں پر سوار 6 چینی فوجی جموں و کشمیر کے علاقہ لداخ میں داخل ہوگئے تاہم انھیں پوچھ گچھ کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم اعلیٰ سول و دفاعی حکام نے لداخ میں ایسا کوئی بھی واقعہ رونماء ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا ہوتا تو اس بارے میں ریاستی اور بھارتی حکومت کو معلومات فراہم کی گئی ہوتیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 چینی فوجیوں کو لداخ خطہ کے چھمر علاقہ میں اُس وقت سرحدی حفاظتی فورسز نے گرفتار کر لیا جب یہ چینی فوجی گھوڑوں پر سوار ہوکر سرحد کے اس پار آ گئے تھے، رپورٹ کے مطابق اس موقعہ پر ان چینی فوجیوں کو حراست میں لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ سرحد کی کوئی نشاندہی نہ ہونے کے نتیجے میں غلطی سے اس پار پہنچے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد ان چینی فوجیوں کو گھوڑوں سمیت واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 201117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش