0
Friday 5 Oct 2012 22:34

ہنگو، طالبان کمانڈر کے گھر کے باہر مخالف گروپ کے دو خود کش حملے

ہنگو، طالبان کمانڈر کے گھر کے باہر مخالف گروپ کے دو خود کش حملے
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں طالبان کمانڈر کے گھر کے باہر ہونے والے دو خودکش حملوں میں حملہ آور مارے گئے، ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر نیاز سعید احمد کے مطابق سرک دانہ میں طالبان کمانڈر نبی حنفی کے گھر کے باہر مخالف طالبان گروپ نے حملہ کیا، جس میں دو خودکش حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں نبی حنفی کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جبکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آوروں کے اعضاء بھی مل گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش