0
Friday 5 Oct 2012 22:34

امریکہ امن عالم تباہ کرنے والے فسادیوں کو لگام دے،فضل کریم

امریکہ امن عالم تباہ کرنے والے فسادیوں کو لگام دے،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم پر احتجاج کے لیے نیٹو سپلائی بند کی جائے، ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان شوقِ شہادت اور جذبۂ جہاد سے سرشاز ہے، مسلمان ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے جان دے بھی سکتے ہیں اور جان لے بھی سکتے ہیں، امریکہ امن عالم تباہ کرنے والے فسادیوں کو لگام دے، پاکستان میں امن صرف قبرستانوں اور حکومتی ایوانوں میں ہے، پاکستان امیروں کے لیے جنت اور غریبوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 اکتوبر کے ٹرین مارچ کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، حافظ آباد اور دوسرے شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ عاشقانِ رسول ناموسِ رسالت کا پرچم سربلند رکھیں گے اور گستاخانِ رسول کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بے حس حکمران جلتے ہوئے کراچی میں گرتی ہوئی لاشوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل روس سے تعلقات بڑھانے کا خیرمقدم کرتی ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں توازن آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس اور دوسرے اہم عہدوں پر فائز افراد کو بھی برطرف کیا جائے کیوں کہ کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھنے والا پاکستان کیساتھ کسی طور بھی مخلص نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک میں خونیں انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 201156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش