0
Saturday 6 Oct 2012 01:34

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے تین روزہ سالانہ کنونشن کا دوسرا روز

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے تین روزہ سالانہ کنونشن کا دوسرا روز
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے سالانہ ’’استحکام تنظیم و احیائے ثقافت اسلامی‘‘ کنونشن کے دوسرے روز محبین کنونشن، محفلِ مذاکرہ اور شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا، محبین کنونشن میں علماء کے دروس، حمد و نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات ہوئے۔ محفل مذاکرہ میں آئی ایس او کے سینیئر حضرات نے تنظیمی تجربات پر روشنی ڈالی، اس کے علاوہ شب شھداء کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہدائے راہِ حق کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہداء کے خانوادگان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور انکے بچوں کی پرورش اور تعلیم ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

کنونشن کے دوسرے روز کے آخر میں شہداء کے بچوں نے خطاب کیا اور اپنے والدین کی شہادت کے بعد اپنے مسائل اور تکالیف کا ذکر کیا، جس سے شرکاء محفل کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔ تین روزہ اس کنونشن میں تمام یونٹس اور ڈویژنز کی کارکردگی پر بحث و مباحثہ ہوگا، کنونشن کا سب سے اہم مرحلہ نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا۔ جو کل عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 201183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش