0
Saturday 6 Oct 2012 14:19

سفارتی کوششیں ہی مفید راہ حل، ایران پر ممکنہ فوجی حملہ امریکہ کیلئے تباہ کن ہوگا، رابرٹ گیٹس

سفارتی کوششیں ہی مفید راہ حل، ایران پر ممکنہ فوجی حملہ امریکہ کیلئے تباہ کن ہوگا، رابرٹ گیٹس
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ فوجی حملہ امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ریاست ورجینیا میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران پر حملے کو امریکہ کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کو متاثر کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رابرٹ گیٹس نے مزید کہا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ کسی بھی صورت درست نہیں ہوگا اور ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے سفارتی کوششوں کا طریقہ کار ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ سابق امریکی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے امریکہ یا اسرائیلی فوج کے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکی سفارتی کوششیں خطرے میں پڑ جائیں گی، خصوصاً مشرق وسطٰی میں امریکی کردار آئندہ کئی سالوں تک کے لئے شدید متاثر ہوگا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایران پر حملے کو امریکہ کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ مشرق وسطٰی کے امن منصوبے کو متاثر کر سکتا ہے، جبکہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایران پر فوری حملے کا مشورہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ورجینا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ کسی بھی صورت درست نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے سفارتی کوششیں اور معاشی پابندیوں کے ذریعے دباﺅ کا طریقہ کار ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 
رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے امریکہ یا اسرائیلی فوج کے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکی سفارتی کو ششیں خطرے میں پڑ جائیں گے، خصوصاً مشرق وسطٰی میں امریکی کردار آئندہ کئی سالوں تک کے لئے شدید متاثر ہو گا۔ دوسری جانب سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے نہ صرف ڈیڈ لائن تعین کرے، بلکہ ایران پر حملے کا فیصلہ بھی امریکہ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 201319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش