0
Sunday 7 Oct 2012 19:01

فاٹا پر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شیخ امان اللہ

فاٹا پر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شیخ امان اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا کا مستقبل دوسروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے۔ قبائلی عوام کا فیصلہ ہی فاٹا کے مستقبل کا تعین کریگا۔ غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اور قبائلی رہنمائوں سے جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے اسلام کی سربلندی اور ملک کی سالمیت کیلئے علماء حق کا ساتھ دیا اور ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علماء کی قیادت میں چلنے والی ہر تحریک کا ساتھ دیا، جسکی وجہ سے انہیں طرح طرح کی اذیتیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے قبائل کو کسی بھی موقع پر تنہاء نہیں چھوڑا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان کے حقوق کی جنگ لڑی اور قبائل کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ قبائل کا مستقبل دوسروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے اور قبائلی عوام ہی اپنے مستقبل کے حوالہ سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔ انکا فیصلہ فاٹا کے مستقبل کے تعین میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے جرگہ ارکان اور ارکان اسمبلی کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرگہ ممبران نے مشکل ترین حالات میں 25ستمبر سے 7 اکتوبر تک قبائلی ایجنسیوں کے چپہ چپہ میں جاکر فاٹا کے مستقبل کے حوالہ سے غیر ملکی سازشوں سے عوام کا آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ فاٹا پر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 201673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش