0
Monday 8 Oct 2012 21:15

افغانستان ایک تباہ کن سیاسی بحران کی جانب جارہا ہے، آئی سی جی

افغانستان ایک تباہ کن سیاسی بحران کی جانب جارہا ہے، آئی سی جی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان پر شائع نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2014ء میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغان حکومت کے ختم ہونے اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے افغان پولیس اور فوج ابھی ملک میں پوری طرح سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر صدر حامد کرزئی نے شفاف انتخابات کروانے کے لیے اقدامات نہیں کیے تو دو سال بعد ملک میں انتخابات اتنے ہی پرفریب ہوں گے جتنا کہ گذشتہ انتخابات تھے۔ 

افغان صدر کے نائب ترجمان حامد علمی کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری مستقبل میں حمایت کے وعدے پورے کرتی ہے تو 2014ء میں نیٹو افواج کے انخلاء سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے ابھی مکمل رپورٹ نہیں دیکھی، لیکن ہماری حکومت کے خاتمے کی باتیں احمقانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک 2002ء میں وجود میں نہیں آیا بلکہ ہماری پانچ ہزار سال پرانی تاریخ ہے۔ ماضی میں ہم سپر پاورز کے خلاف لڑ چکے ہیں۔ ہماری پولیس اور فوج ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ افغان حکومت، صدر اور عوام 2014ء کے انتخابات کے منتظر ہیں اور یہ انتخابات بغیر بیرونی مداخلت کے آزادانہ اور شفاف ہوں گے۔ آئی سی جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ایک تباہ کن سیاسی بحران کی جانب جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ حکومت گرسکتی ہے یہاں تک کہ خانہ جنگی بھی ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 202003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش