QR CodeQR Code

جگلوٹ اسکردو روڈ کے بارے میں شائع ہونے والی خبر گمراہ کن ہے، چینی کمپنی

11 Oct 2012 17:21

اسلام ٹائمز: کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ جگلوٹ اسکردو روڈ کو چوڑا کرنے اور اسے جدید بنانے کے منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر 9 جولائی 2010ء میں صدر پاکستان کے دورہ چین کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی جی جی سی نے دستخط کیے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی تعمیراتی کمپنی سی جی جی سی نے ایک انگریزی اخبار میں جگلوٹ اسکردو روڈ کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بظاہر اس خبر کا مقصد بین الاقوامی شہرت کی حامل ہماری کمپنی کی شہرت اور ساکھ کو اور جگلوٹ اسکردو روڈ کی تعمیر کے باضانطہ معاہدے کے لیے گذشتہ دو سال سے جاری شفاف عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ جگلوٹ اسکردو روڈ کو چوڑا کرنے اور اسے جدید بنانے کے منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر 9 جولائی 2010ء میں صدر پاکستان کے دورہ چین کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی جی جی سی نے دستخط کیے تھے۔ اس لیے یہ دعویٰ کہ منصوبے کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری حاصل نہیں کی گئی ایک بے محل بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 202017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202017/جگلوٹ-اسکردو-روڈ-کے-بارے-میں-شائع-ہونے-والی-خبر-گمراہ-کن-ہے-چینی-کمپنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org