QR CodeQR Code

سندھ میں نومبر سے ہفتے میں دو دن سی این جی بند رہے گی

10 Oct 2012 13:39

اسلام ٹائمز: سوئی سدرن نے موسم سرما میں 300 ملین مکعب فٹ گیس قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبہ تیار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نومبر سے سندھ میں ہفتہ وار دو دن سی این جی بند رکھنے اور صنعتوں کو سختی کے ساتھ ہفتے میں ایک دن گیس کا استعمال روکنے کی تجویز پر سوئی سدرن غور کر رہا ہے۔ سوئی سدرن نے موسم سرما میں 300 ملین مکعب فٹ گیس قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت یکم یا 15 نومبر سے سندھ میں ہفتہ وار دو دن سی این جی بند رکھنے کی تجویز ہے۔ صنعتوں کو سختی کے ساتھ ایک دن گیس کا استعمال روکنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کے ای ایس سی کو یومیہ 160 ملین مکعب فٹ گیس دینے کا منصوبہ ہے، منصوبے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 202042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202042/سندھ-میں-نومبر-سے-ہفتے-دو-دن-سی-این-جی-بند-رہے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org