QR CodeQR Code

ثمر عباس قذافی یو ایس پاکستان پروفیشنل پارٹنر شپ پروگرام فار جرنلسٹس کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئے

9 Oct 2012 17:43

اسلام ٹائمز: یو این پاکستان پروفیشنل پارٹنر شپ پروگرام فار جرنلسٹس کا بنیادی مقصد امریکہ اور پاکستان کے پیشہ ور صحافیوں کو باہم مل کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا رپورٹنگ کے حوالے سے مواقع فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نوجوان صحافی ثمر عباس قذافی امریکی حکومت کی جانب سے ملکی سطح پر یو ایس پاکستان پروفیشنل پارٹنر شپ پروگرام فار جرنلسٹس کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اس پروگرام کو پاکستان میں دی یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔ یو این پاکستان پروفیشنل پارٹنر شپ پروگرام فار جرنلسٹس کا بنیادی مقصد امریکہ اور پاکستان کے پیشہ ور صحافیوں کو باہم مل کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا رپورٹنگ کے حوالے سے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملکی سطح پر پیشہ ور صحافیوں کو ایک مہینے تک امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں انٹرنیشنل سنٹر فار جرنلسٹس ICF میں میڈیا کے حوالے سے جدید ٹریننگ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 202246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202246/ثمر-عباس-قذافی-یو-ایس-پاکستان-پروفیشنل-پارٹنر-شپ-پروگرام-فار-جرنلسٹس-کیلئے-شارٹ-لسٹ-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org