0
Tuesday 9 Oct 2012 12:44

دہشتگردی کیخلاف جنگ کا دعویٰ سچا نہیں، امریکہ دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے، ایرانی وزیر دفاع

دہشتگردی کیخلاف جنگ کا دعویٰ سچا نہیں، امریکہ دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے، ایرانی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہ "ایم کے او" کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ "ایم کے او" کو دہشتگردی کی فہرست سے نکالنے کا امریکی اقدام قابل مذمت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ ہمیشہ سے "ایم کے او" دہشتگرد گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا اور واشنگٹن نے ہمیشہ اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کی ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ امریکہ نے اس سے قبل بعض سیاسی وجوہات کی بنا پر "ایم کے او" کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔

ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "ایم کے او" دہشتگرد گروہ نابود ہو رہا ہے اور اس گروہ کی تاریخ ملت ایران کے خلاف جرم و خیانت سے بھری پڑی ہے اور امریکہ کی جانب سے اس گروہ کی حمایت سے امریکہ کے خلاف ایرانی قوم کی نفرت میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔ ایران کے وزیر دفاع نے امریکہ کی جانب سے دہشتگرد گروہ "ایم کے او" کی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا "ایم کے او" کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں سچا نہیں ہے۔ 

جنرل احمد وحیدی نے امریکہ کو دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی سمیت دہشتگردی کی مختلف شکلوں میں حمایت کرتا ہے، جس میں "ایم کے او" جیسے دہشتگرد گروہ کی حمایت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اٹھائيس ستمبر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ اس نے "ایم کے او" گروپ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 202271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش